پاکستانی کرکٹر کا اپنی بیوی پر بہیمانہ تشدد اور زبردستی بلیچ پلانے کا انکشاف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 28, 2017 | 18:19 شام

 

 

لندن( مانیٹرنگ) برطانیہ میں اپنی بیوی کو بلے سے مارنے اور بلیچ پلا کر قتل کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی نژاد کرکٹر کے مقدمے کا عدالت نے ایسا فیصلہ دے دیا ہے کہ سن کر سب حیران رہ گئے ہیں ۔
(جاری ہے...)

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 34سالہ کرکٹر مصطفیٰ بشیر نے اپنی 33سالہ بیوی فاخرہ کریم کو بلے سے تشدد کا نشانہ بنایا اور گرد

ن سے دبوچ کر اس کے منہ میں بلیچ انڈیل دی۔ اس نے فاخرہ کو خودکشی کے لیے متعدد گولیاں کھانے پر بھی مجبور کیا، لیکن عدالت نے اسے رہا کر دیا ہے۔مانچسٹر کراؤن کورٹ میں ہوٹل میں ریسیپشنسٹ کی نوکری کرنے والی فاخرہ کریم نے بتایا کہ ”ملزم مجھ سے بہت نفرت کرتا تھا، وہ میرے مغربی لباس پراکثر برہم رہتا اور میری انگریز خواتین دوستوں کے متعلق بھی خرافات بکتا تھا۔ اس نے کئی بار مجھے قتل کرنے کی دھمکی دی۔“ تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ ”ہم اس بات پر متفق نہیں ہو سکے کہ متاثرہ خاتون غیرمحفوظ اور آسان شکار تھی۔“مصطفیٰ بشیرکے سزا سے بچنے کے بعد اس کے بڑے برطانوی کلب لسیسٹرشائر کی طرف سے کھیلنے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔ اس کے وکیل کا کہنا تھا کہ ”مصطفیٰ کو گرفتاری سے چند دن قبل لسیسٹرشائر کی طرف سے ایک معاہدے کی پیشکش کی گئی تھی جس میں یہ شرط بھی تھی کہ اسے قید کی سزا نہیں ہو گی۔“ تاہم لسیسٹر شائر کی طرف سے ایسے کسی معاہدے یا کھلاڑی کے ساتھ تعلق سے انکار کر دیا گیا ہے۔لسیسٹر شائرکاؤنٹی کرکٹ کلب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم مصطفیٰ بشیر کے ساتھ معاہدے کے دعوے پر حیران ہیں۔ ایسی تمام خبریں من گھڑت ہیں۔کلب نے کبھی مصطفی ٰیا اس کے کسی ایجنٹ سے بات نہیں کی۔“واضح رہے کہ مصطفی بشیر کو 18ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی جو اس کے وکیل کے دعوے کے مطابق لسیسٹر شائر کے ساتھ معاہدے اور کرکٹ چیمپئن شپ کی آمد کے باعث معطل کر دی گئی ہے۔