مصطفیٰ کمال کو بڑا جھٹکا : سب سے قیمتی چیز چھن گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 31, 2017 | 05:52 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمشن نے پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم کو سیاسی جماعت کے جھنڈے کے طور پر استعمال کرنے سے روک دیا ہے اورقومی پرچم کو جلسوں میں سیاسی مقاصد کے طور پر استعمال نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

جمعرات کو الیکشن کمشن نے پاک سرزمین پارٹی کا نام تبدیل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمشن کا کہنا تھا کہ قومی پرچم کو جلسوں میں سیاسی مقاصد کے طور پر بھی استعمال نہ کیا جائے۔ الیکشن کمشن

میں قومی پرچم کو پارٹی پرچم کے طور پر استعمال کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار ساجد کیانی نے پاک سرزمین پارٹی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ سیاسی جماعت کو قومی پرچم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرنے سے روکا جائے جب کہ پاک سرزمین پارٹی نے الیکشن کمشن میں دائرہ سماعت کو چیلنج کررکھا تھا اورالیکشن کمشن نے کیس کا فیصلہ 9 فروری کومحفوظ کیا تھا۔ جمعرات کو ہونے والی سماعت میں الیکشن کمشن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت قومی پرچم کو سیاسی مقاصد کے طور پراستعمال نہیں کر سکتی۔ سیاسی جماعتیں اپنے جلسوں میں بھی قومی پرچم کو استعمال نہ کریں۔ عدالت کا کہنا تھا قومی پرچم کو پارٹی جھنڈے کے طور پراستعمال نہیں کیا جا سکتا لہذا پاک سرزمین پارٹی بھی قومی پرچم کو بطورسیاسی جھنڈا استعمال نہ کرنے کی پابند ہے تاہم الیکشن کمشن نے پاک سرزمین پارٹی کا نام تبدیل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔ دوسری جانب پاک سرزمین کے وکیل مبین قاضی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام وطن سے محبت کے اظہار کے لئے پاکستانی پرچم نہیں اٹھائینگے تو کیا بھارتی پرچم اٹھائیںگے۔ تحریری فیصلہ آنے کے بعد فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔