مصطفی کمال نے بڑا اعلان کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 20:38 شام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے انتیس جنوری کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا، نشتر پارک کو چھوٹی جگہ قرار دے کر وہاں جلسے کی تجویز مسترد کردی۔مصطفی کمال نے سابق گورنرعشرت العباد کے بعد میئر کراچی کو بھی للکار دیا، وسیم اختر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کا رونا ووٹ لینے سے پہلے روتے۔پاک سرزمین پارٹی نےسیاسی قوت دکھانے کا بھی اعلان کردیا، مصطفی کمال کہتے ہیں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ عام کریں گے۔مصطفی کمال نے متحدہ پاکستان

کا نام لیے بغیر تنقید کے تیر برسائے اور کہا کہ لوگ ان میدانوں میں جلسہ کررہے ہیں جہاں چار ہزار سے زائد کرسیاں لگانے کی ہی جگہ نہیں تھی۔