اللہ کا شکر ہے کہ اس نے سیدھا راستہ دکھا یا۔مصطفیٰ کمال

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 05, 2016 | 20:36 شام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وقت کا فرعون مروا سکتا تھا ،مگر زندگی کی پروا نہ کی اور بغاوت کردی ،ایم کیو ایم کو چھوڑنے پرلگا جیسے کوئی اچھا کام کر لیا ۔لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج بھی کئی لوگ الطاف حسین کو بانی مانتے ہیں ،اللہ کا شکر ہے کہ اس نے سیدھا راستہ دکھا یا اور آنکھوں سے پردے ہٹا دئیے ۔ان کاکہنا تھا کہ سینیٹر بننے کے لیے لوگ پچاس پچاس کروڑ خرچ کرتے ہیں، دو راستے تھے ای

ک سینیٹر شپ کے مزے لوٹتا یاظلم کے خلاف آوازاٹھاتا،سب چیزوں کو لات ماری اور ایم کیو ایم کو چھوڑ کر آ گئے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی دنیا کے دس نا قابل رہائش شہروں میں شا مل ہو گیا ہے،سب کچھ ایک دن میں ٹھیک نہیں ہوگا۔