پاکستان کی طرف سے ایک ایسا میزائل تیار کرلیا گیا کہ امریکہ کو بھی مرچی لگ گئی‘ موقف دیدیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 11, 2017 | 08:13 صبح


واشنگٹن(مانیٹرنگ رپورٹ) امریکہ نے کہاہے کہ اسے پاکستان کے میزائل تجربے کا علم ہے ، ایٹمی طاقتیں احتیاط سے کام لیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیابریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے میزائل تجربے کے بارے میں علم ہے پاکستان سمیت تمام ایٹمی ممالک کو جوہری یا میزائل تجربات میں احتیاط کرناہوگی ایٹمی ممالک اس قسم کے تجربات کیلئے بحالی اعتماد کے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ایران سے متعلق سوال پر جان کربی نے کہاکہ ایٹمی معاہدے کے تحت تہران یورینیم خرید سکتا ہے لیکن اسے افزودہ ک

رنے کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کیلئے استعمال نہیں کرے گا۔ جان کربی نے ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر ان کے ورثا سے تعزیت کی اور کہا کہ رفسنجانی ایران کے معروف رہنما تھے۔ شمالی کوریا سے متعلق سوال پر جان کربی نے کہاکہ پیانگ یانگ نے بین براعظمی میزائل کا تجربہ کیا تو اس کے خلاف اقوام متحدہ کے ذریعے مزید اقتصادی پابندیاں عائد کریں گے۔ چین سے متعلق سوال پر جان کربی نے کہاکہ امریکی انتظامیہ ایک چین کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔ بیجنگ سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔