طلسماتی اور پراسرار مقامات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 28, 2016 | 07:58 صبح

 

لاہور(ویب رپورٹ)جہاں ایک جانب دنیا میں متعدد اہسے خوبصورت٬ پرکشش اور حسین مقامات موجود ہیں جن کی سیر کو سیاحوں کی ایک بڑی تعداد جاتی ہے وہیں دوسری طرف ہماری اس سرزمین پر چند پراسرار مقامات ایسے بھی ہیں جہاں داخلے کی اجازت چند مخصوص لوگوں کے علاوہ کسی کو حاصل نہیں- اگرچہ ان مقامات کے حوالے سے تھوڑی بہت معلومات دنیا کے سامنے پیش کی گئی ہیں لیکن وہ اتنی کم ہیں کہ ان کا ہونا یا نہ ہونا برابر ہے- اور اسی

وجہ سے یہ مقامات پراسرار ہوگئے ہیں- 

چین کا امیر ترین گاؤں ہواژئی صوبہ جنگ سو کا حصہ ہے جسے کی بنیاد کمیونسٹ پارٹی کے ایک سابق سیکرٹری وو رین باﺅ نے رکھی تھی۔

یہاں کے رجسٹرد رہائشیوں کو کسی غیر ملکی یا میڈیا سے بات کرنے کی بھی اجازت نہیں۔

یہ مانا جاتا ہے کہ یہاں ایسے نظام کو اپنایا گیا جس کے تحت رہائشیوں کو انتہائی غیر معمولی سہولیات حاصل ہیں جیسے مفت پرتعیش گھر، گاڑیاں، طبی و تعلیمی سہولیات اور ہر ایک کے بینک اکاﺅنٹ میں کم از کم ڈھائی لاکھ ڈالرز ہیں۔

اس گاؤں کو ' ورلڈ پارک' بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں دنیا کے متعدد مشہور ترین مقامات کی نقلیں موجود ہیں جیسے امریکا کا مجسمہ آزادی سے لے کر دیوار چین اور دیگر۔

یہاں کے رہائشیوں کی تعداد تین لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے تاہم کسی کو اس کا درست اندازہ نہیں، انہیں ہفتے کے سات دن اور سال بھر چھٹی کی اجازت نہیں ہوتی، جن میں سے بیشتر یہاں موجود صنعتی پلانٹس میں کام کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جو سہولیات اوپر درج کی گئی ہیں وہ 1950 کی دہائی سے یہاں آباد خاندانوں کو میسر ہیں جن کی تعداد دو ہزار کے لگ بھگ ہے جبکہ نئے آنے والوں کو کچھ نہیں ملتا۔

اسی طرح اگر یہاں کے پرانے باسی گھر چھوڑ کر چلے جائیں تو ہر چیز سے محروم ہوجاتے ہیں اور انہیں اپنے ساتھ کچھ لے کر جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

 

Inline image 1

 

Mount Weather Emergency Operations Center
یہ امریکی حکومت کی خفیہ پناہ گاہ ہے جو ورجینیا کے پہاڑوں کے نیچے واقع ہے- یہ آپریشن سینٹر کسی بھی ملک میں ہونے والی تباہی یا ہنگامی صورتحال میں ملک کے نظام کو چلائے رکھنے کے لیے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے- اس سینٹر کے کچھ اسٹرکچر زمین کے اوپر بھی تعمیر ہیں- اس سینٹر کے اپنے قوانین ہیں جن کی پاسداری ہر فرد پر لازم ہے- اس سینٹر میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا داخلہ سختی سے منع ہے-


Svalbard Global Seed Vault
ناروے کے جزیرے Spitsbergen میں یہ سرنگ 120 میٹر گہرائی میں تعمیر کی گئی ہے اور اس مصنوعی سرنگ میں آب و ہوا کو کنٹرول کرنے کا سسٹم نصب ہے جس کی مدد سے یہاں کا درجہ حرارت مستقل منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ سرنگ میں نمی کی شرح کو بھی انتہائی کم رکھا گیا ہے- اس سرنگ میں مختلف بیجوں (seeds) کے کنٹینر رکھے گئے ہیں- اس جگہ پر دنیا کے تمام ممالک کے زراعتی ورثے کو محفوظ بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی موسمیاتی حادثے کی وجہ سے اگر زراعت کا نظام تباہ ہوتا ہے تو انہیں بیجوں کی مدد سے اسے دوبارہ بحال کیا جاسکے- یہی وجہ ہے کہ اس سرنگ میں کسی بھی شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے کہ کہیں یہی کسی تباہی کا سامنا کرنا پڑ جائے-


Vale do Javari Reservation
ایمیزون کے جنگلات میں گزشتہ کئی صدیوں سے ایسے قبائل آباد ہیں جنہیں باہر کی دنیا کی کوئی خبر نہیں- یہاں ایسے 14 قبائل آباد ہیں جنہیں جنگل سے باہر کی دنیا کا نہ تو کوئی تجربہ ہے اور نہ ہی کوئی معلومات- ان قبائل کا طرزِ زندگی صرف زراعت کے گرد ہی گھومتا ہے- محققین نے یہاں 8 گاؤں دریافت کیے ہیں جن کی مجموعی آبادی 2 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہے- ان کی حفاظت اور اس طرزِ زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے حکام نے ان مقامات پر لوگوں کا داخلہ ممنوع کر رکھا ہے-


Club 33
1967 میں والٹ ڈزنی نے ایک ایسا کلب قائم کیا جہاں صرف دنیا کے مقبول ترین سرمایہ کار٬ ممتاز عوامی شخصیات اور سیاستدان ایک ہی چھت کے نیچے جمع ہوسکتے ہیں- آپ کو کبھی بھی New Orleans میں واقع اس کلب میں داخل ہونے کی دعوت نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی کوئی اس کلب کے پراسرار دروازوں سے گزر سکتا ہے- اگر پھر بھی آپ اس کلب میں داخل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو پھر آپ کی اس کی ممبر شپ حاصل کرنے کے لیے نہ صرف ایک بھاری رقم ادا کرنا پڑے گی بلکہ 14 سال کا طویل انتظار بھی کرنا پڑے گا- یہ رقم ان سالوں کے دوران ادا کی جائے گی-


The magnetic island of Es Vedrà
یہ چٹانی جزیرہ اسپین کے ساحل کے ساتھ واقع Balearic جزائر میں سے ایک ہے- اور یہ زمین پر موجود تیسرا سب سے زیادہ طاقتور جیومیٹرک طاقت کا حامل مقام ہے- پہلے نمبر پر برمودا ٹرائینگل اور دوسرے نمبر پر قطب شمالی ہیں- اس جزیرے پر کوئی دھاتی ذخائر موجود نہیں بلکہ یہاں آتش فشاں چٹانیں موجود ہیں- یہاں ٹیکنالوجی بھی ناکام ہے اور درست سمت معلوم کرنے کے لیے کمپاس پر بھی اعتماد نہیں کیا جاسکتا- اس جزیرے سے متعلق متعدد افسانوی کہانیاں بھی موجود ہیں- ہسپانوی حکومت نے اس جزیرے میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع قرار دے رکھا ہے-