آصف زرداری کے تین قریبی ساتھیوں کی پراسرار گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا، تفصیلات جان کر آپ کہیں گے گو نواز گو

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 11, 2017 | 12:03 شام

میرپورخاص(مانیٹرنگ رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست غلام قادر مری کا پتہ چل گیا ،وہ نیب کے ہاتھوں گرفتارہوچکے ہیں۔

 پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی سا تھی ایک ایک کر کے لاپتہ ہونے لگے، ایک ہفتے میں تین قریبی ساتھی لاپتہ ہوا ہے ،پراسرار گمشدگیوں نے سندھ کے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی تھی تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما غلام قادر مری کو نیب نے حراست میں لے رکھا ہے۔یاد رہے کہ غلام قادر کی گاڑی جامشورو کے قریب سے ملی ہے ،اس سے پہلے سندھ حکومت کے سابق مشیر نواب لغاری کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا تھا،اس کے بعد اومنی گروپ کے کسلٹنٹ اشفاق لغاری کراچی سے پراسرار طور پر لا پتہ ہو گئے تھے۔