(ن) لیگیوں نے اسد عمر سے حیران کن مطالبہ کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 01, 2017 | 13:56 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رہنما ءاسد عمر سے مٹھائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما ءاسد عمر خطاب کرنے کیلئے کھڑے ہوئے تو اسپیکر سردار ایاز صادق نے بھائی کے گورنر سندھ نامزد ہونے پر ایوان کو مٹھائی کھلانے کا مطالبہ کر دیا کہ آپ کے بھائی گورنر سندھ نامزد ہوئے ہیں ، پورے ایوان کو مٹھائی کھلائیں “۔

اسد عمر نے سردار ایاز صاد ق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کس بات کی مٹھائی کھلاو¿ں ؟ جس کے بعد ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔اسپیکر نے کہا کہ آپ کے بھائی گورنر سندھ بنے ہیں۔ اسد عمر نے جواب دیا کہ مٹھائی تو محمد زبیر کو کھلانی چاہیے یا پھر آپ کھلائیں جس پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ آپ کہیں تو آپ کے نام سے پورے ایوان میں مٹھائی تقسیم کر دیں گے۔