اہم عہدے پر تقرری،ن لیگ کے سینئررہنما نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 01, 2017 | 14:25 شام

 
کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ)نامزدگورنرسندھ محمدزبیر نے کہا ہے کہ کراچی کی ہیڈ لائنز معاشی حوالے سے بنواناچاہتاہوں،ہم کسی جماعت سے مقابلہ کرنے نہیں آرہے،تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کرچلوں گا،بطورگورنرسیاست نہیں کروں گا،مسلم لیگ(ن) پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔
بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نامزدگورنر نے سندھ محمد زبیر نے کہاکہ ہم کسی جماعت سے مقابلہ کرنے نہیں آرہے دوسری جماعتوں کے مینڈینٹ کا احترام کرتے ہیں،تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کرچلوں گا،یقین ہے تمام اسٹیک ہولڈرز مج

ھے سپورٹ کریں گے۔کراچی کے دن بدلنے والے ہیں،اقتصادی حوالے سے اچھی پیشرفت چاہتا ہوں،کراچی کی سیکیورٹی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کو عوام نے مینڈینٹ دیاہے،مسلم لیگ(ن) سندھ سے نشستیں بڑھائے گی،بطور گورنر سیاست نہیں کروں گا،میرا فوکس معاشی ترقی ہے۔