نواز لیگی درباریوں نے تمام حدیں پار کردی‘ عمران خان کی ذات کے بارے میں وہ کہہ دیا جو۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 24, 2017 | 13:36 شام


اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ساری زندگی فیتے جب کہ عمران خان نے لوگوں کی جیبیں کاٹی ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط دستاویزات جمع کرانے پر معافی مانگی، سپریم کورٹ میں بھی انہوں نے جھوٹے دستاویزات پیش کئے، ہمارے وکلا نے ثابت کیا کہ عمران خان نے مریم نواز کے خلاف کیس کیا ہی نہیں ان کی درخواست میں مریم نوازکا نام ہی نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صبح وشام مریم نواز پر جھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں اگر ان کے پاس شواہد موجود ہیں توعدالت کو کیوں نہیں دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم نوازشریف کے ہاتھوں ملتان میٹرو کا افتتاح ہوگیا ہے جس کی پوری قوم اور بالخصوص عمران خان کو مبارک باد دیتی ہوں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ نواز شریف جیسے بنیں ان کی خواہش ہے کہ نوازشریف ان سے بات کریں،نواز شریف صحت، تعلیم، سی پیک اور دہشتگردی سمیت تمام مسائل اور ان پر کئے گئے حکومتی اقدامات پر بات کرنے کے لیے تیارہیں لیکن آپ پہلے آداب سیکھیں پھر نوازشریف آپ سے بات کریں گے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان صرف اپنی ذات کی بات کرتے ہیں اور اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو سنبھالنا چاہتے ہیں لیکن ان کی مقبولیت میں کمی کی وجہ ان کی زبان ہے لگتا ہے، انہوں نے تعلیم تو حاصل کی مگر تربیت حاصل نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کام کرتے ہیں آپ صرف الزام لگاتے ہیں، نواز شریف میٹرو ٹرین چلا رہے ہیں اور عمران خان جھوٹ کی ٹرین چلا رہے ہیں نواز شریف نے ساری زندگی فیتے کاٹے اورعمران خان نے لوگوں کی جیبیں کاٹیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اورمریم نواز پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ثابت ہورہے ہیں مریم نواز کو کیس میں پارٹی نہیں بنایا گیا آج عدالت میں کرپشن، منی لانڈرنگ اوراثاثے چھپانے کے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مریم نوازکو جان بوجھ کر ہدف بنایا جارہا ہے عمران خان بڑے لیڈر بنے پھرتے ہیں اور نوازشریف کے بچوں سے ڈرتے ہیں۔