ضرورت مجبوری یا شریفوں کی نئی چال: مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کر دی گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 01, 2017 | 17:03 شام
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہا ہے کہ شاہ محمد شاہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر مقررکر دیے گئے ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے نئے عہدیداروں کی منظوری دے دی ہے۔
ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے سرفراز خان جتوئی کی تقرری کی جبکہ صدر ڈسٹرکٹ بارلاڑکانہ بابو سرفراز جتوئی ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن سندھ کے صدرمقرر۔ان کا کہنا تھا کہ (ن)لیگ سندھ کے صدر اسماعیل راہو کو عہدے سے ہٹادیاگیا ہے،نواز شریف نے انہیں ذاتی درخواست پرسبکدوش کیا.