ن لیگ میں بغاوت کی خبر آگئی ،قومی اسمبلی میں ایسا کام ہو گیا جو شریفوں نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 21, 2017 | 10:12 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کے صبر کا پیما نہ لبریز ہو گیا ،بلدیاتی نمائندےاسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے۔

ذرائعکے مطابق بلدیاتی نمائندوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس کو ئی اختیار نہیں ہے ہم کسی کے کام نہیں آسکتے لوگ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں۔ہمیں بتائیں ہم لیگی نہیں ہیں ؟کیا ہمارا تعلق آپ سے نہیں ہے ؟ ہمارے پاس اختیارات ہیں نہ ہی وسائل ہیں اور نہ ہی ہمیں کو ئی اختیار دیا گیا ہے

۔ بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ ہم جس علاقے میں بیٹھے ہیں یہاں اسٹریٹ لائٹس ہی نہیں، اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث کرائم ریٹ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ہمارے گھروں میں گھس کر ہمیں تنگ کرتی ہے،پولیس والے غنڈہ گردی کرتے ہیں۔ ہم اپنے مسائل کس کے سامنے رکھیں۔