نبیل گبول کہتے ہیں پنجاب میں آپریشن شروع ہو گا تو لیگی رہنماءہی پکڑے جائیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 27, 2017 | 06:19 صبح
کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) سردار نبیل گبول نے ازسرنو جیالا بنتے ہی جیالوں والی بولی بھی بولنی شروع کر دی، کہتے ہیں پنجاب میں آپریشن شروع ہو گا تو لیگی رہنماءہی پکڑے جائیں گے۔
یہی نہیں، نبیل گبول نے چودھری نثار کو فساد کی جڑ بھی قرار دے ڈالا۔ لیاری کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنماءکا کہنا تھا کہ ردالنثار سے ہی معاملات بہتر ہوں گے۔