ن لیگ کا دھماکے کی ذمہ داری عمران خان پر ڈالنے سے گریز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 13, 2017 | 16:19 شام

لاہور(مانیٹرنگ)مسلم ن کے وزرا نے دھماکے کی ذمہ داری عمران خان پر ڈالنے سے گریز کیا۔وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں خودکش دھماکا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل سبوتاژ کرنے کی سازش ہوسکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات مکمل تھے لیکن چونکہ جائے وقوع پر ہجوم تھا اس لیے کسی کو روکنا بہت مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے دھماکے کو خودکش قرار دیا ہے، دھماکا پی ایس ایل کا لاہور میں ہونے والا فائنل سبوتاژ کرنے کی س

ازش ہوسکتا ہے، جبکہ اس میں بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کو خارج از امکان نہیں کیا جاسکتا۔