پی ٹی آئی کی طرح ن لیگ کے رہنمائوں نے بھی عدالت لگا لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 19:02 شام

اسلام آباد: (مانیٹرنگ) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر خوب تنقید کے نشتر چلائے۔ وفاقی وزیر نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا عمران خان اداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور عدالت پہلے ہی کہہ چکی ہے عدالت سے باہر بیٹھ کر عدالتیں نہ لگائیں۔ سماعت سے ایک دن پہلے پریس کانفرنس عدالت پر دباؤ ڈالنے کی مترادف ہے۔ عدالت میں قانونی جنگ لڑنی چاہیے جبکہ نواز لیگ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان تمام ضمنی الیکشن، بلدیاتی ا

لیکشن کے نتائج دیکھ لیں۔ کپتان کی حمایت کم ہوتی جا رہی ہے۔ محمد زبیر نے کہا کسی پٹیشن میں بھی وزیراعظم نواز شریف کا نام نہیں ہے۔ وزیراعظم اس کیس میں کسی طرح بھی ملوث نہیں ہیں۔ نواز شریف کا منی لانڈرنگ اور فلیٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان کے وکلاء نے عدالت میں وزیراعظم کے خلاف کبھی بات نہیں کی۔ عدالت عظمیٰ کے نئے بنچ پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے مزید کہا عدالت پر "اگر مگر" کے بغیر اعتماد ہے اور وزیراعظم کا دفاع کرنا پورے پاکستان کا فرض بنتا ہے۔ عمران خان صاحب کچھ تو لحاظ کریں تمام ادارے تو پاکستان کے ہیں۔ چند دن میں واضح ہو جائے گا کہ ہمارا کیس مضبوط ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے نیا طرز سیاست شروع کر دیا ہے اور کپتان ہر روز نیا الزام لگاتے ہیں۔ عمران نے دھرنے کے دنوں میں ہر ادارے کے خلاف گندی زبان استعمال کی۔ انہوں نے کہا عمران خان نے آج نیا رخ لے لیا کیونکہ وہ یوٹرن کے ماسٹر ہیں۔ ثبوت مانگو تو وہ ٹھس ہو جاتے ہیں۔ عمران سمجھتے ہیں صرف وہی درست ہیں جو وہ کہتے ہیں۔ عمران خان نے آج کوئی نئی دستاویز نہں دکھائی۔ جماعت اسلامی، پی پی سب نے عمران خان کو چھوڑ دیا۔ دانیال عزیز نے جہانگیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا جہانگیر ترین تم بچوں کو ورغلاتے ہو اور اداروں کو تباہ کر رہے ہو۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف ذہنی مفلوج ہو چکی ہے اور آج انہوں نے جو دستاویزات دیں اس کیلئے ہمیں نئے پکوڑے تلنے پڑیں گے۔ محسن شاہنواز رانجھا نے کہا عمران کاغذات کی بنیاد پر عدالت پر پرپشر ڈالنا چاہتے ہیں جو الزامات لگائے کسی کا ثبوت نہیں۔