مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کا عمران کو کھرا جواب، تحریک انصاف سے کیا اپیل کی:اس خبرمیں پڑھیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 06, 2016 | 18:33 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ) مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں محمد زبیر اور دانیال عزیز نے عمران خان کی جانب سے نواز شریف پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اداروں کی تضحیک مناسب نہیں، ادارے اپنا کام کررہے ہیں۔یہ بات انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس میں میڈیا کو سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی تقریر کے چند ویڈیو کلپ بھی دکھائے گئے ویڈیو میں آئی سی آئی جے کے پاناما لیکس کے حوالے سے دستاویزات بھی اسکرین پر دکھائی گئیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ محمد زبیر نے
کہا کہ پی ٹی آئی نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہوئی ہے، اداروں کی تضحیک نامناسب عمل ہے، الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے ایک سوال کا بھی جواب نہیں دیتے۔ محمد زبیرنے سوال کیا کہ تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی، عمران خان بتائیں کہ ایف بی آر اور سپریم کورٹ نے کیا کرنا تھا جو ان اداروں نے نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے تحریک انصاف کے کارکنان کو تاکید کی کہ آئی سی آئی جے کی ویب سائیٹ دیکھیں اورخود فیصلہ کریں کہ کیا وزیر اعظم پاکستان کا نام پاناما لیکس میں شامل ہے؟ انہوں نے وضاحت کی کہ آئی سی آئی جے کو وزیراعظم کے نام کے حوالے سے خط لکھا گیا تو انہوں نے اپنی غلطی درست کی اور تسلیم کیا کہ پاناما لیکس میں نواز شریف کا نام نہیں ہے۔ پریس کانفرنس میں موجود شرکاء کو آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ سے متعلق اور دیگر ثبوت کی فوٹو کاپی بھی فراہم کی