قومی اسمبلی اجلاس حکومت نے تحریک انصاف کا موقف مان لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 15, 2016 | 13:53 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ) پاکستان تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں کیا جانے والا احتجاج رنگ لے آیا اور حکومت نے پی ٹی آئی ارکان کو اسمبلی میں پہلے بات کرنے کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت 2 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جس کے شروع میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے تھوڑی دیر بات کی جس کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بات کی اور پی ٹی آئی ارکان کو پہلے بات کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر ہمارے لیے قابل احترام ہیں، اسحاق ڈ

ار سے مختلف لوگوں کی ملاقاتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اگر اپوزیشن کل بھی ٹھیک طریقے سے ہمارے ساتھ بات کرتی تو انہیں بولنے کا پوا موقع دے دیا جاتا۔ آج بھی ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ساتھی پہلے بات کرلیں۔