کراچی:این اے 258 میں الیکشن شیڈول کا اعلان ہو گیا ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 09:24 صبح

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے حلقہ این اے 258 میں ضمنی انتخابات 24 نومبر کو رینجرز کی نگرانی میں ہوں گے۔ صوبائی الیکشن کمشنر تنویر زکی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے258میں پولنگ 24 نومبر کو ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ریٹرننگ افسراور صوبائی الیکشن کمیشن کی درخواست پر حلقہ میں پولنگ رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کی تعیناتی کے لئے الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو خط ارسال کردیا گیا ہ

ے جبکہ رینجرز اہلکارپولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے ۔ صوبائی الیکشن کمیشنر کے مطابق این اے258 میں کل 287پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 68پولنگ اسٹیشنزانتہائی حساس اور 219حساس قرار دیے گئےہیں۔ واضح رہے این اے 258 ن لیگ کے عبدالحکیم بلوچ کے مستعفی ہونے کیوجہ سے خالی ہوئی تھی