اللہ کی لاٹھی حرکت میں آگئی، پاکستان میں 5 بڑے مگر مچھ اپنے انجام کو پہنچ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 04:44 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) میں  اراضی اسکینڈل میں 493.654 ملین روپے کی خوردبرد میں ملوث پانچ ملزموں کی عدالت عظمیٰ سے ضمانت قبل ازگرفتاری خارج ہونے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

 گرفتار ملزمان میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو علی ڈینو گاہوئی، ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو اسلم لنڈ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو گل شیر احمد سولنگی اور کاشف ایاز اور آصف ایاز رانا شامل ہیں۔ ملزمان پر رینی کینال منصوبہ کی پرانی اراضی کی ادائیگیوں

کی غیر قانونی بحالی، نظرثانی شدہ نادہندہ ادائیگیوں پر الاٹمنٹ اور غیر قانونی ادائیگیوں کے ذریعے قومی خزانہ کو 493.654 ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔(