نیب کی کارروائی: سابق وزیر و معروف سیاسی رہنماءکرپشن کیس میں گرفتار، سیاسی محاذ پر نئی جنگ چھڑ گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 01, 2017 | 09:22 صبح
کوئٹہ (مانیٹرنگ رپورٹ) نیب نے سابق وزیر خوراک بلوچستان اسفند یار کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے ضمانت خارج ہونے پر سابق وزیر خوراک بلوچستان اسفند یار کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسفند یار پر 2ارب روپے سے زائد کی کرپشن اور اس حوالے سے 3ریفرنسز دائر ہیں۔سابق ڈپٹی ڈائریکٹر رئیس جمالدینی کو بھی ضمانت خارج ہو نے پر گرفتار کر لیا گیا ہے.