”نیب کا حاضر سروس پولیس کانسٹیبل کے گھر پر چھاپہ “

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 28, 2017 | 10:12 صبح

 
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) کرپشن میں ملوث ارب پتی باپ بیٹا حیدرآباد سے گرفتار ہوگئے۔ نیب نے لطیف آباد میں حاضر سروس پولیس کانسٹیبل کے گھر پرچھاپہ مارکرپاکستانی اور
غیر ملکی کرنسی کی صورت میں کروڑوں روپے برآمد کرلیے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں چھاپہ مار کر دو ملزمان باپ بیٹے کو حراست میں لے لیا،ح±لیے سے انتہائی سادہ نظر آنے والے دونوں ملزمان کوئی عام چور نہیں بلکہ ارب پتی پولیس والے ہیں۔نیب نے پولیس کانسٹیبل کے گھر چھاپہ مارا تو ج

یسے خزانے کے انبار لگ گئے، نیب کے مطابق حاضرسروس پولیس کانسٹیبل عارف اوربرطرف والد محمد یوسف کو گرفتار کرلیا گیا۔گھر سے کروڑوں روپے ، بیش قیمت گاڑیان اور جائیداد کے کاغذات برآمد ہوئے ترجمان نیب کے مطابق گھراوردفاتر سے اڑتیس لاکھ روپے کیش بارہ لاکھ کے پرائز بانڈ، دو کروڑ کی ایرانی کرنسی، سعودی ریال اور یو اے ای درہم بر آمد ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ انتالیس تولے سونا، دس مختلف ماڈلز کی گاڑیاں، بیس بینک اکاوءنٹس کے دستاویزات شادی ہالز اور مختلف پلاٹس کے کاغذات بھی ملے ہیں۔نیب کے مطابق ملزم محمد یوسف کو کرپشن کے الزام پر پولیس سے برطرف کیا گیا تھا جبکہ ملزم کا ببیٹا عارف اس وقت بھی محکمہ پولیس میں کانسٹیبل تعینات ہے۔