پی ٹی آئی کا وطن واپسی پر آصف زرداری کو بڑا سرپرائز: پیپلز پارٹی کی جان سمجھا جانے والا لیڈر تحریک انصاف میں شامل
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 23, 2016 | 14:20 شام
کراچی( مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نبیل گبول نے تحریک انصاف میں میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے،
تفصیلات کے مطابق انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 29 دسمبر کو کراچی کے دو روزہ دورے پرآرہے ہیں وہ کراچی میں شوکت خانم اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اس کے علاوہ تنیظیمی اور پارٹی کے حوالے سے فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نبیل گبول نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اظہارکیا ہے۔ عمران خان نے یہ معاملے تحریک انصاف کراچی تنظیم پرچھوڑ دیا ہے، نعیم الحق نے ایک اورسوال کے جواب میں کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں لیکن ابھی ہم نے الیکشن میں انتخابی اتحاد کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا ہے۔