پاکستان کا نام روشن کرنیوالی پاکستان کی قابل فخر خاتون کمسن بیٹے سمیت جان بحق
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 18, 2017 | 06:05 صبح
بہاولنگر (نیوز ڈیسک) قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیربیٹے کے ہمراہ بہاولنگر کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں ۔ جی ٹی وی کے مطابق ایتھلیٹ نادیہ نذیر بہاولنگر کے قریب جا رہی تھی کہ انکی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ اور انکا 5سالہ بیٹا خذیقہ شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر دونوں ماں بیٹا جانبر نہ ہو سکے ۔نادیہ نذیر اسلامک گیمر کے تربیتی کیمپ میں شامل تھیں ۔نادیہ نذیر اسلامک گیمر کے تربیتی کیمپ میں شامل تھیں ۔ انہیں 2010ءمیں واپڈا کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر تیز ترین ایتھلیٹ کے اعزازاور بینظیر بھٹو شہید ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔