نادرا کا ایک اور انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 08:38 صبح


لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) نادرا کا ایک اور انوکھا کارنامہ سامنے آ گیا، جیتے جی خاتون کو مردہ قرار دے ڈالا، ایک جیسے نام کی دو خواتین کو ایک ہی خاندان نمبر والے شناختی کارڈ جاری کر دیئے۔ دریا خان کے نواحی علاقے کہاوڑ کلاں میں ایک خاتون خنائی مائی بیوہ غلام شبیر وفات پا گئی۔ اسی نام کی دوسری خاتون نے اپنے قومی شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے نادرا سنٹر دریا خان سے رجوع کیا تو اسے یہ کہہ کر واپس بھیج دیا گیا کہ خنائی مائی! تم تو وفات پا چکی ہو! اور تمہارا شناختی کارڈ بلاک ہو چکا ہے۔ خنائی مائی نے

مطالبہ کیا ہے کہ اس کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے