بینظیر کو گو گولی مارنے والے کو زرداری کیوں بچانا چاہتے ہیں،ناہید کا بڑا سوال

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 31, 2017 | 19:12 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی ورکرز کی رہنما ناہید خان نے کہا ہے کہ ابھی بینظیر بھٹو کے جسد خاکی کو قبر میں بھی نہیں اتارا گیا تھا لیکن زرداری صاحب نے ان کی وصیت نکال لی تھی۔نجی ٹی وی اے آروائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان کا کہنا تھا کہ اگر ذاتیات کی بات ہوئی تو بات بہت دور تک جائے گی، مجھے زرداری کے خاندان سے کوئی ہمدردی نہیں ہے مجھے صرف بینظیر بھٹو کی قبر کی مٹی کی شرم ہے، زرداری صاحب نے اگر اب ذاتیات کی بات کی تو پھر میں وہ راز کھولوں گی کہ انہیں پتا چل جائے گا۔

ناہید خان نے بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ہمارا بچہ ہے ، اگر بلاول نے سیاست کرنی ہے تو انہیں اپنے باپ سے سیاسی طور پر الگ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو انہوں نے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر واہ واہ کی لیکن بعد میں رپورٹ تبدیل کرانے کی کوشش کرتے رہے اس لیے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ بینظیر کو 100 فیصد گولی لگی ہے جس کے میں، صفدر عباسی اور مخدوم امین فہیم مرحوم چشم دید گواہ ہیں لیکن پتا نہیں کیوں زرداری صاحب گولی مارنے والے کو کیوں بچانا چاہتے ہیں۔