پہلے ہی سے معلوم تھامگر۔۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 10, 2017 | 19:15 شام

 
دبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹوکمیٹی ا و رپاکستان سپرلیگ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہاکہ شرجیل خان اورخالد لطیف کی ایسی سرگرمیوں کے بارے میں پہلے سے اطلاعات مل چکی تھیں جبکہ یہ کارروائی اینٹی کرپشن یونٹ کی مصدقہ اطلاع پرکی گئی۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے کہاکہ کھلاڑیوں کی معطلی کے بعد اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو)معاملے کاجائزہ لے رہا ہے اورکھلاڑیوں کیخلاف کارروائی قوانین کے مطابق کی گئی اور جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتی ہیں
دونوں کھلاڑی معطل رہیں گےاورکھلاڑیوں کواپنی صفائی کامکمل موقع دیاجائے گا۔انہوں نے انکشاف کیاکہ پی ایس ایل کا اعلان ہوتے ہی دبئی میں میچ فکسنگ کرنے والے جواریوں کانیٹ ورک پہلے ہی متحرک تھااورمختلف کھلاڑیوں سے رابطوں کی کوششوں میں بھی تھا۔نجم سیٹھی نے کہاکہ ایسی اطلاعات ملتے ہی ہم نے اس اہم ترین ایونٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کوہدایات جاری کی تھیں کہ ان لوگوں سے دور رہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سپرلیگ کی شفافیت پاکستان کے وقارکامعاملہ ہے اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔