لڑکی کا نام ایسا ہے کہ سنتے ہی ہرکوئی بات کرنے کی بجائے جان بچانے کیلئے دوڑ لگا دیتا ہے،
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 12, 2017 | 21:05 شام
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)یقینا آپ کو معلوم ہوگا کہ شدت پسند تنظیم داعش کا انگریزی نام ’آئسس‘ ہے اور شاید آپ یہ بھی جانتے ہوں گے کہ چند ماہ قبل ایک چڑیا گھر میں ہلاک کئے جانے والے گوریلے کا نام ہرامبے تھا۔ کوئی بھی نہیں چاہے گا اسے آئسس یا ہرامبے میں سے کسی ایک سے بھی واسطہ پڑے، لیکن حیرت کی بات ہے کہ یہ دونوں الفاظ ایک امریکی لڑکی کے نام کا حصہ ہیں۔ اس لڑکی کا نام ’آئسس ہرامبے سپیوت‘ ہے۔خوفناک نام والی اس لڑکی سے ٹویٹر صارف آندرے گولو کو واسطہ پڑا تو وہ واقعی ڈر گئے۔ انہوں نے ثبوت کے طور پر آئسس ہرامبے کا ڈرائیونگ لائسنس بھی انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا، جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین بھی حیران ہیں۔ آندرے کا کہناہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اس لڑکی سے بات کررہے تھے کہ اس نے اپنا نام بتا کر حیران کر دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ انہیں اس بات پر ابتک یقین نہیں آرہا کہ اس کا نام واقعی آئسس ہرامبے ہے۔ کیونکہ یہ ایک خطرناک جانور ہونے کی وجہ سے سب کے لیےانسانی نام کا اس طرح پایا جانا حیرانگی کا باعث ہے۔