بالی ووڈ اداکارہ نندتا داس کے بارے میں افسوس ناک خبر
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 01, 2017 | 20:27 شام
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ہدایت کارہ نندتا داس نے شوہر سبودھ مسکارا سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔بالی ووڈ میں رشتے بننا بگڑنا معمول ہے اور گزشتہ سال بھی کئی معروف اداکاروں اور اداکاراؤں نے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے طلاق لی جس میں فرحان اختر، ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ اور دیگر کئی بالی ووڈ ستارے شامل ہیں لیکن اب سال نو کے پہلے ہی روز اداکارہ نندتا داس نے شوہر سے علیحدگی اختیارکرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نندتا داس اور ان کے شوہرسبودھ مسکارا کے درمیان کافی عرصے سے مختلف معاملات پر چپقلش چلی آرہی تھی جس کے بعد اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی کا اٹل فیصلہ کرلیا تاہم دونوں کے درمیان اختلافات کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ ادھراداکارہ نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے علیحدگی کا مشکل فیصلہ باہمی رضا مندی سے کیا ہے لیکن 6 سالہ بیٹے کی تعلیم و تربیت ہماری سب سے اولین ترجیح ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ نندتا داس نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’عکس‘‘، ’’پتا‘‘ شامل ہیں جب کہ اداکارہ ہالی ووڈ اور پاکستانی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔