پنجاب حکومت نے 6 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا کرایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل شروع کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 07, 2017 | 09:54 صبح
لاہور+شیخوپورہ ( مانیٹرنگ) سی ٹی ڈی نے شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ سے کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دستی بم، کلاشنکوفیں، بارودی مواد اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ کارروائی منڈی کے قریب کی گئی۔ 3 دہشت گرد فرار ہوگئے۔دہشت گرد کسی کارروائی کیلئے اکٹھے ہوئے تھے، چھاپہ مارنے پر حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں مارے گئے، حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔قبل ازیں خبر آئی کہ گلشن اقبال پارک دھماکے میں ملوث دو دہشت گردوں شاہد اللہ اور خان بیگ کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا۔