ماڈل حسن قتل کیس : دیدار کے شوہر کو بچانے کے لیے اداکارہ نرگس نے دن رات ایک کر رکھا ہے، مگر کیوں ؟جانئے اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 20, 2016 | 08:38 صبح
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اور مقبول اداکارہ نرگس بھی ماڈل حسن خان کے قتل کیس میں ملزم کو بچانے کے لیے سرگرم ہو گئی ہیں ،
تفصیلات کے مطابق اداکارہ دیدار کے شوہر حمزہ بھٹی کو بچانے کے لیے حاجن نرگس میدان میں آگئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ دیدار کے شوہر حمزہ بھٹی جو نرگس کے بہنوئی ہیں کی جان بچانے اور ان پر سے قتل کا کیس ختم کرانے کے لیے نرگس نے شوبز کی معروف بااثر شخصیت پرویز خان سے رابطہ کیا ہے جو مقتول حسن خان کے کزن ہیں ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ اداکارہ دیدار اور مقتول حسن خان کے خاندانوں میں آنے والے ایک یا دو دن میں صلح ہو جائے گی۔