بریکنگ نیوز: کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ، جناب وزیر اعظم تفتیش و تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 05:22 صبح

لندن (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ کسی غلط کام میں ملوث نہیں رہے۔ بدعنوانی کے ایک کیس کے تحت پولیس کے ذریعے ممکنہ تفتیشی عمل سے قبل انہوں نے کہا کہ ان پر عائد کردہ الزامات بے بنیاد ہیں اور سیاسی مخالفین کو خوشیاں منانے کی ضرورت نہیں ہے۔

 اسرائیلی میڈیا رپورٹوں کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے امیر حمایتیوں سے غیر قانونی طور پر تحا

ئف وصول کیے تھے۔ اسرائیلی وزیر اعظم اس کیس کے سلسلے میں پولیس سے مکمل تعاون پر تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی پولیس گزشتہ آٹھ مہینوں سے ان الزامات کی خفیہ طور پر چھان بین کر رہی تھی۔