قومی بیمار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 21, 2022 | 18:50 شام

میڈیکل رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری پچھلے چار سال سے مختلف بیماریوں کے شکار ہیں،زرداری سنسری پیریفرل اور آٹونومک نیوروپیتھی کے مریض ہیں،ان کی ریڑھ کی ہڈی اور جوڑوں میں بھی تکلیف ہے جب کہ وہ دل کے بھی بیمار ہیں،انہی بیماریوں کو بنیاد بنا کر انہوں نے عدالتوں سے ریلیف بھی لیا ہے۔ شہباز شریف پچھلے چار سال سے کینسر کے مریض ہیں وہ ڈاکٹر مارٹن لندن والے سے "غائبانہ" علاج بھی کرواتے رہے ہیں،جب کہ کمر درد ان کا مستقل عارضہ ہے۔ خورشید شاہ پچھلے چار سال سے دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں ان کے دل ک
ی اوپن ہاٹ سرجری ہوئی ہے۔ چوہدری شجاعت پچھلے دس سال سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں جب کہ وہ ملنے والوں کو بھی نہیں پہچانتے ہیں،جرمنی میں ان کا علاج ہوتا رہا ہے۔ نواز شریف باو جی پچھلے تین چار سال سے علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں اور ہنوز انہیں دوائی نہیں ملی ہے۔ یہ سب قومی بیمار اچانک ٹھیک ہوگئے ہیں،یہ قبروں،اسپتالوں اور کلنکوں سے نکل کر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، یہ ایک ایک دن میں دو دو پریس کانفرنسیں،تین تین میٹنگز کھڑکا رہے ہیں۔ یاد رہے ان پر کرپشن کے کیسز بھی ہیں یہ عدالتوں میں بیماری کا بہانہ بنا کر پیش ہونے سے بچتے رہے ہیں۔ البتہ یہ تم پر حکومت کرنے کیلئے بالکل فٹ اور تندرست ہیں،اب بھی اگر قوم ان کی حقیقت نہ سمجھے تو ایسی قوم کے شعور کا ماتم کیجئے ۔