یہ ہوئی ناں بات : غیر ملکی خواتین نے پاکستان میں ایسا کارنامہ انجام دے ڈالا کہ آپ عش عش کر اٹھیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 04, 2017 | 12:38 شام

کراچی (ویب ڈیسک ) خواتین کو صنف نازک کہا جاتا ہے لیکن ان کے ارادے مضبوط ہوں تو وہ مشکل سے مشکل کام بھی کرلیتی ہیں۔ مختلف ممالک کی بحریہ کی خواتین نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں اور مہارتو ں کا ایسا ہی ایک مظاہرہ پاک بحریہ کے زیر اہتمام منعقدہ کثیر القومی بحری مشق’’ امن2017ء ‘‘ میں کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ اپنے ممالک کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مستعد اور تیار ہیں۔

ہفت روزہ فیملی میگزین کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق

پاک بحریہ نے کثیر القومی بحری مشقوں’’امن2017ئ‘‘ میں میزبانی کا کردار ادا کیا۔ ان مشقوں میں 37 ممالک نے حصہ لیا۔ غیر ملکی بحریہ میں کمیشنڈ افسران اور نان کمیشنڈ افسران خواتین شپ کمپنی کا حصہ ہوتی ہیں۔ غیر ملکی بحریہ کی خواتین میں افسران اور سیلرز بھی شامل تھیں۔ کئی خواتین نے بحری جہاز سے پلیٹ فارم تک عارضی سیڑھی لگانے کا کام بہت مہارت کے ساتھ کیا۔ مشقوں کے دوران انہوں نے بھاری اور ہلکی مشین گنیں بھی اُٹھا رکھی تھیں۔ ’’امن2017ء ‘‘کے موقع پر یادگار انٹرنیشنل کلچرل شو اور فوڈ گالا کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں غیر ملکی بحریہ کی خواتین نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ انہوں نے روایتی لباس میں ثقافتی رقص کر کے داد وصول کی۔ بعض ممالک کی خواتین نے بحریہ کے بینڈ پر قومی نغمے اور دیگر خوبصورت دھنیں بجائیں۔ کراچی کے مختلف بڑے بازاروں تک ان کی رسائی ممکن بنانے کے لیے پاک بحریہ کے خصوصی سکیورٹی انتظامات میں انہیں ایسے بازار لے جایا گیا جہاں ثقافتی اور روایتی دستکاری اور دیگر چیزیں دستیاب ہیں۔ غیر ملکی بحریہ اور میڈیا کی خواتین پاکستان کے لئے خیرسگالی کے جذبات لے کر آئی تھیں اور یہی جذبات لے کر واپس گئیں۔