تحریک انصاف میں عمران خان کے علاوہ وزیر اعظم کے اور کتنے امیدوار ہیں؟۔۔۔۔ بڑا انکشاف منظر عام پر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 04, 2017 | 11:25 صبح

 
ملتان (مانیٹرنگ رپورٹ)سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت وزیر اعظم کے چار سے 5 امیدوار ہیں ۔ پاناما کیس کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی سیاست پر اثرات مرتب کریگا ۔پانامہ کا فیصلہ خلاف آنے پر عمران خان ایک بار پھر سڑکوں پر آئیں گے ۔ دھرنوں کے دور ان جنرل راحیل شریف نے عمران خان کو صرف چار سے پانچ منٹ کیلئے سنا طاہرالقادری سے ملاقات 35منٹ تک جاری رہی ۔
عمران خان واپسی پر مایوس تھے ایک انٹرویو میں جاویدہاشمی نے

کہاکہ عمران خان دھرنے کے دوران جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات سے خوش نہیں تھے کیونکہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انہیں صرف 4 یا 5 منٹ کیلئے سناجبکہ طاہرالقادری کو35منٹ دیئے، تاہم وہ اس بات سے مطمئن تھے کہ آرمی چیف نے نوازشریف کے حوالے سے ضمانت دی ہے۔