وہ پتہ نہیں کیوں روٹھ کر چلی گئی تھی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2017 | 09:19 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ ) وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے بجلی پتہ نہیں کیوں روٹھ کر چلی گئی تھی مگر ہم اسے واپس لا رہے ہیں۔

نوری آباد میں کراچی حیدر آباد ایم نائن موٹر وے منصوبے کے تکمیل شدہ حصے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018ءتک پاکستان میں بجلی مکمل طور پر واپس آجائے گی اور لوگوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات مل جائے گی۔

وزیر اعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ ہم اس سال اور اگلے سال کے دوران 10ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل کریں گے اور آگے جا ک

ر اس میں مزید اضافہ ہو گا۔”ہم آگے کا سوچ رہے ہیں “۔ہم نہ صرف بجلی کو واپس لا رہے ہیں بلکہ بجلی کو سستی بھی کر رہے ہیں ، کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی لوگوں کو سستی ملے گی۔ صنعتوں کیلئے بجلی فراہم کی جا رہی ہے اور ایک منٹ بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔