شریف خاندان نے ایسا کام کر دیا جو مغلیہ دور میں بھی نہ ہوسکا۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 20, 2017 | 12:21 شام
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مغل بادشاہوں کے بچوں نے بھی اتنے مہنگے تحفے اپنے والدین کو نہیں دیے جنتے نوازشریف کے بچوں نے انہیں دیے۔ ”کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلے گا “۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگی وزراءکو انصاف ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور اب عدالتوں کے باہر عدالتوں کو دھمکایا جا رہا ہے۔ ”ان کا خیال ہے کہ کوئی سازش ہو رہی ہے “۔انہوں نے کہا کہ لیگی وزراءچند روز پہلے کہتے تھے کہ اب سب اچھا ہو گا۔اگر بڑے لوگ بچ گئے تو انصاف اور جمہوریت کو خطرات ہونگے۔ ”ن لیگ کے وکیل نے منی لانڈرنگ عدالت میں نہیں بتائی “۔ اللہ سے امید ہے کہ کرپشن کا تابوت یہی سے نکلے گا۔