وزیراعظم کی حیدر آباد میں اعلانانت کے بع بلے بلے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 27, 2017 | 13:46 شام

حیدر آباد(مانیٹرنگ)وزیراعظم میاں نواز شریف نے حیدر آباد میں یونیورسٹی کیلئے 100 کروڑ روپے اور میٹرو بس بنانے کا اعلان کردیا ہے۔حیدر آباد میں ن لیگ کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میں حیدر آباد یونیورسٹی،میٹرو بس،انٹرنیشنل ایئرپورٹ،ہیلتھ کارڈ اور میئر حیدر آباد کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے حوالے ازخود یہ تحفہ حیدر آباد کے غریب عوام کیلئے لیکر آیا ہوں،ٹیمیں سروے کر کے حیدر آباد میں ہیلتھ کارڈ کا اج

راء کریں گی۔انہوں نے کہا کہ میں اس جوش و جذبے کی اب کیا تعریف کروں،میرے پاس الفاظ نہیں اور کن الفاظ میں تعریف کروں،دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتاہوں،میرا سلام قبول کریں
ابھی جب ہم جہاں آرہے تھے توبہت سارے نوجوان اور بہنیں واپس جارہے تھے،مجھے افسوس ہے اس لئے ان سے معذرت کرتا ہوں،حیدر آباد پھر آؤں گا ان سے ملوں گا اور دل کی باتیں کروں گا،جوش و جذبہ تبدیلی کا پیش خیمہ نظر آرہا ہے،یہ جوش و جذبہ ٹھٹھ او ربلوچستان،پنجاب اور کے پی کے میں بھی دیکھ چکا ہوں یہاں پر جوش و جذبہ مثالی ہے،پاکستان تبدیل ہورہا ہے اور نیا پاکستان بن رہا ہے،2013 ء تک برا حال،بے چینی اور اضطراب تھا،کہیں پر بھی سکون نہیں ملتا تھا،2013 ء میں کمر باندھی اور ارادہ کیا کہ مسائل ختم کرنے ہیں،دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے،کراچی دہشتگردی کا شکار تھا،آج امن ہے اور سکون ہے،کاروبار ہورہا ہے،گھروں میں لوگ خوف زدہ نہیں ہیں،حیدر آباد بھی کراچی کا ہمسائیہ ہے اور دہشتگردی کو ختم کردیا ہے،آخری سانس تک دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان کے اندر بھی ترقی ہورہی ہے،سی پیک کے فائدے پورے ملک کوپہنچ رہے ہیں،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے غربت،جہالت کا خاتمہ ہوگا،جگہ جگہ کالج یونیورسٹیاں بنیں گی،دہشتگردی کو اس کی آخری سانس تک پہنچائیں گے۔
جو موٹروے بن رہا ہے،یہ موٹروے پہلے کیوں نہیں بنا،مشرف کی حکومت تھی،پی پی کے دور میں موٹروے کیوں نہیں بنی،یونیورسٹی کیوں نہیں بنی،ہیلتھ کارڈ کیوں نہیں دیئے گئے،بڑی تکلیف ہوتی ہے کراچی میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،دھول ہی دھول ہے،ایک زمانے میں 4 مہینے کراچی میں رہ کر کورس کیا اس وقت کے کراچی اور اب میں زمین آسمان کا فرق ہے،تب امن اور صفائی تھی مگر اب نہیں۔کوئی غیر ملکی کاروباری کراچی آنے کیلئے تیار نہیں تھا،پرسکون شہر کی طرف کراچی پھر بڑھتا نظر آرہاہے،کراچی پاکستان کا بہترین شہر بنے گا کیونکہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ پھلے پھولے گا۔