وزیراعظم نواز شریف نے کاشف عباسی کے پروگرام کا بائیکاٹ کیوں کیا؟وجہ سامنے آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 10, 2017 | 09:54 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے تقریباََ ایک سال تک میرے پروگرام کا بائیکاٹ کیا،وجہ شریف خاندان تھا ،معروف اینکر کاشف عباسی کا ن لیگی رہنما جاوید لطیف اور مراد سعید جھگڑے بارے گفتگو کے دوران اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق کاشف عباسی نےگزشتہ رات اپنے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے
میرے پروگرام کا 11ماہ تک بائیکاٹ رکھاجس کی وجہ پروگرام میں شریف خاندان کے متعلق سخت بات کی گئی تھی۔کاشف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ میرے پروگرام میں شریف خاندان بارے اتنی گھٹیا بات نہیں تھی جتنی کے آج ان کے پارٹی رہنما کی جانب سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بارے کی گئی ہے۔