وزیراعظم نوازشریف کالندن میں موجوداہم شخصیت سے رابطہ‘ اندر کی بات باہر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 16:28 شام


اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) صدر ممنون حسین اوروزیرخزانہ اسحاق ڈارگورنرسندھ کے لیے متفقہ نام سامنے لانے میں ناکام نظرآرہے ہیں تاہم اس سلسلے میں کچھ اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق صدرمملکت نے خواجہ قطب الدین کا نام تجویز کیا جبکہ اسحاق ڈارکسی کاروباری شخصیت کو گورنر بنانے کے حامی نظرآئے۔تاہم وزیراعظم نوازشریف گورنر سندھ کی تعیناتی سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔ادھر وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں مشاہد اللہ خان سے رابطہ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مشاہد اللہ کو مستقبل میں اہم ذمہ داریاں سونپنے کا عندیہ دیا ہے۔وزیراعظم نے مشاہداللہ کو کہاہے کہ آپ کیلئے بہت کچھ سوچ رکھا ہے۔ وزیراعظم نے مشاہد اللہ کیلئے نیک تمناو¿ں کااظہاربھی کیا۔واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈسعید الزماں صدیقی کے انتقال کی وجہ سے گورنر سندھ کا عہدہ 2ہفتے سے خالی ہے اور اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ ہیں۔