حکومت نے غریب عوام کو گھر کی فراہمی کا اعلان کر دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 13, 2017 | 02:11 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ )حکومت نے غریب عوام کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کا اعلان کر دیا ,وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،ترقیاتی سرگرمیوں کے باعث شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،ملک بھر میں رہائشی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔وہ بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ہاوئسنگ کے شعبے پر کابینہ کو بریفنگ دی،
کابینہ کو کم اور متوسط آمدنی کے لوگوں کیلئے مختلف رہائشی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔احسن اقبال نے ہاوئسنگ کے شعبے سے متعلق مالیاتی امور،گورننس،ہاﺅسنگ کیلئے مربوط منصوبہ بندی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ حکومت غریب عوام کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،ترقیاتی سرگرمیوں کے باعث شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،ملک بھر میں رہائشی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔