نواز شریف اور عمران غصے میں کیا کرتے ہیں،جانیں اس رپورٹ میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 09, 2017 | 18:26 شام

لاہور(شفق رپورٹ)بھٹو کا نام آئے تو ضیاءالحق کا تذکرہ نہ ہو، ایسا ممکن نہیں۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر ارشاد حسن خان بتا رہے تھے کہ ضیاءالحق کو غصہ آتا تو وہ زوردار قہقہہ لگاتے تھے۔ جس کا انہیں خود بطور سیکرٹری قانون کے تجربہ ہوا۔ عارف خان سندھیلا وزیراعظم نواز شریف کے قریب ہونے اور رہنے کی آخری خواہش کی طرح آرزو ہوتی ہے۔ وہ کروڑوں روپیہ میاں نواز شریف کی شان میں تہنیتی اور تحسینی اشتہارات کی مد میں اڑا چکے ہیں۔ اس کا میاں صاحب کو ادراک ہے مگر کسی عہدے کی تفویض کی صورت میں

پذیرائی نہیں فرما رہے۔ سندھیلا صاحب بتا رہے تھے کہ میاں صاحب کو غصہ آئے تو وہ اِدھر اُدھر دیکھنے لگتے ہیں۔ سنا ہے غصہ ٹھنڈے پانی سے ٹھنڈا ہوتا ہے۔ میاں صاحب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ گرم پائے انکے غصے کو پی جاتے ہیں۔ عمران خان غصے میں مزید غصہ کرت ہیں یا اپنے بال نوچنے لگتے ہیں ۔واللہ اعلم بالصواب۔