میاں نواز شریف کے خلاف کارروائی: لاہور ہائیکورٹ سے ناقابل یقین خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 14, 2017 | 11:05 صبح

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے خلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ہے۔

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے اظہر حسین کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت شروع کی تو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نے براہ راست حساس اداروں کی ملاقات کی تفصیلات افشاں کیں ،وزیر اعظم کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6، 62 اور63 کے تحت کارروائی کی جائے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے

کہ یہ عدالتوں کا کام نہیں، درخواست گزار منتخب نمائندوں سے اسمبلی میں رجوع کرے۔