پنجاب حکومت کی لاہور دھماکے کے حوالے سے انوکھی منطق، خبرپڑھ کرآپ بھی کہہ اٹھیں گے گونوازگو!

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 14, 2017 | 12:57 شام

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ لاہورمیں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کا سر مل گیا ہے۔

وزیر قانون پنجاب نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت الاحرار کی جاری کی گئی دہشت گرد کی تصویر فوٹیج سے میچ کر گئی ہے۔ خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ مظاہرین نہیں تھے بلکہ ممکنہ طور پر شاہراہ قائداعظم پر وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت ہونے والاجلاس تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں گرینڈ نہیں گریٹ آپریشن جاری ہے۔ 300 سے زائد انتہائی خطرناک دہشت گرد مارے جا چکے یا گرفتار

ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مال روڈ کو ریڈزون قرار دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔