پاناما کیس میں گرفتاری کا خدشہ یا کچھ اور ؟مریم نواز کے بعد نواز شریف نے بیرون ملک پرواز کے لیے کمر کس لی، انتظامات مکمل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 20, 2017 | 10:16 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف بائیس فروری کو دو روزہ دورے پر ترکی جائیں گے جہاں وہ ترک صدر طیب اردوگان اور وزیر اعظم سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے دورے کے دوران پا ک ترک دو طرفہ تعلقات، باہمی تجارت کے فروغ پر بات چیت کریں گے اس موقع پر خطے میں سیکیورٹی سے متعلق درپیش چیلنجز پر بھی ترکی کی اعلی قیادت سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اپنے دورہ ترکی کے دوران وزیراعظم ترک صدر طیب اردوگان اور وزیراعظم بن علی یلدرم سمیت بھی ملاقات کریں گے۔زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں کرپشن کے حوالے مقدمات کی سماعت جاری ہے جس کا فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے۔