نواز شریف کا عالمی برادری کیلئے امن کا پیغام
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 26, 2016 | 08:02 صبح
اشک آباد(مانیٹرنگ)وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ امن اورترقی ایک دوسرےسےمنسلک ہیں اور پرامن ہمسائیگی ہماری پالیسی کااہم جزوہے۔
ترکمانستان میں عالمی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ امن کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا،پاکستان کو تنہا کرنے کےبھارتی دعوے حسرت میں بدل گئے ، دنیا خود چل کر پاکستان کے پاس آنے لگی ۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کی ترقی کے لیےبہت اہم ہے، ایران کے بعد روس بھی سی پیک میں شمولیت کا خواہشمند ہے۔ہم خطےکےوسائل سےاستفادہ کرنےکے لیے ماحول قائم کررہےہیں، اقتصادی راہدای منصوبےسےخطےکےدیگرممالک بھی مستفیدہوں گے۔
عالمی پائیدارٹرانسپورٹ کانفرنس سےخطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا اور روابط کافروغ بھی ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی اہداف کےحصول میں ٹرانسپورٹ پرخصوصی توجہ دی جاری ہے، 2030ءکےترقیاتی ایجنڈےکےتحت سڑکوں کی تعمیرپرتوجہ دےرہےہیں جبکہ پاکستان ریلوےکی اپ گریڈیشن پربھی کام جاری ہے۔