قطری شہزادے پہلے بھی کڑے وقت میں نواز شریف کے کام آچکے ہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 17, 2016 | 17:21 شام

 

کراچی (مانیٹرنگ ) وزیراعظم نوازشریف کے حق میں قطر کے شہزادے کی جانب سے لکھا گیا خط پہلا نہیں ہے بلکہ اس سے قبل ہیلی کاپٹر کیس میں بھی نوازشریف کے حق قطر سے ایک خط لکھا گیا تھا ۔ معروف سحافی کاشف عباسی کا کہناتھا کہ 2000ءمیں نوازشریف کو ہیلی کاپٹر کیس میں سزا سنائی گئی، جس میں میاں صاحب پر الزام تھا کہ انہوں نے جون 1993میں انتخابی مہم چلانے کیلئے روسی ساختہ ہیلی کاپٹر ایک ملین ڈالر میں خریدا ہے اور یہ رقم ان کی آمدن سے زیادہ ہے۔ جبکہ اس پر ٹیکس بھی ادا نہیں کیا گیا تھا ۔انہوں

نے کہا کہ نیب نے استغاثہ کے دو گواہ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور نجی کمپنی کے ملازم نیاز حسین کو پیش کیا ،نیاز حسین نے ہیلی کاپٹر کی خریداری کی ڈیل کروانے کا اعتراف کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مبینہ طورپر سیف الرحمان نے فرنٹ مین کے طور پر ہیلی کاپٹر خریدا ۔کاشف عباسی کا کہناتھا کہ نوازشریف نے جلا وطنی کے بعد 2009میں لاہور ہائیکورٹ میں اس سزا کو چیلنج کیا جس پر لاہور ہائیکورٹ نے اپیل کو قبول کر لیا ،اس وقت بھی ایک خط پیش کیاگیا تھا جو کہ قطری شہزادے عبدالر حمان ناصر الثانی کا تھا جس میں ہیلی کاپٹر کو قطری شہزادے نے اپنی ملکیت قرار دیا تھا ۔