چاپلسی کام نہ آسکی،وزیراعظم نے دانیال کو جھاڑ پلا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 07, 2016 | 13:24 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ) مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو تیزی مہنگی پڑ گئی ۔ ناروال بلدیاتی انتخابات میں وفاقی وزیر کی مخالفت پر جواب طلب کرلیاگیا۔ وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مل کر چلنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے رکن اسمبلی دانیال عزیز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ناروال کے ترقیاتی منصوبوں اور بلدیاتی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیر احسن اقبال اور ان کے بیٹے کی مخالفت پر دانیال عزیز کی سرزنش کی اور اس معاملے میں ان سے جواب طلب

کرلیا۔وزیراعظم نواز شریف نے دانیال عزیز کو پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مل کر ساتھ چلنے کی ہدایت بھی کردی۔