وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 21, 2017 | 13:49 شام

اسلام آباد: (مانیٹرنگ) شہر اقتدار میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو آئندہ عام انتخابات کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے چاروں صوبوں کے دورے کرنے کا اعلان بھی کیا۔ نواز لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے خفیہ ڈیل کرنے کی کوشش کی مگر انکار کر دیا، اصولوں پر کبھی سمجھوتہ کیا، نہ آئندہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ لوگوں کا ک

ام صرف منفی سیات کرنا ہے، منفی سیاست کے حامل لوگ عوام کو بھی منفی سیاست کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں بجلی، ایل این جی اور سی پیک پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بجلی و قدرتی گیس میں خود کفیل کر دیں گے، سی پیک جیسا بڑا منصوبہ خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ اجلاس کے دوران 5 وفاقی وزراء نے اپنی وزارتوں کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی۔