نواز شریف کے ذاتی اخراجات کی تفصیل عدالت میں جمع کرادی گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 05, 2016 | 18:45 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ) وزیر اعظم کی قانونی ٹیم کی جانب سے پاناما اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ میں نواز شریف کے ذاتی اخراجات کا ریکارڈ جمع کرایا گیا ہے، جس میں اخراجات کی تفصیل دیکھی جا سکتی ہیں۔

قانونی ٹیم کی جانب سے جمع کرائے دستاویزات وزیر اعظم اور اس کے گھر کے ذاتی اخراجات کو ظاہر کرتے ہیں، عدالت میں جمع کرائے دستاویزات نواز شریف کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف روینیو(ایف بی آر)میں جمع کرائے گئے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

نواز شریف نے سال 2011 میں 19 کروڑ 87 لاکھ 8 ہزار 70

6 روپے جبکہ سال 2012 میں 24 کروڑ 96 ہزار 786 روپے کے ذاتی اخراجات ظاہر کیے۔

وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کے دستاویزات کے مطابق انہوں نے سال 2011 میں 11 لاکھ 25 ہزار 630 جبکہ 2012 میں صرف 15035 روپے کے اخراجات ظاہر کیے۔

نواز شریف کے 2011 کے اخراجات کی خرابی

ملک کی سب سے اعلیٰ عدالت میں جمع کرائے گئے دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظٖم نواز شریف نے سال 2011 میں بجلی و گیس کے بل ادا نہیں کیے، دستاویزات سے پتہ چلتاہے کہ وزیر اعظم نے فون، انٹرنیٹ اور موبائل کے اخراجات کی مد میں 8 لاکھ، 30 ہزار681 روپے خرچ کیے، جب کہ ملک اور بیرون ملک دوروں پر 22 لاکھ 61 ہزار 368 روپے خرچ کیے۔

وزیر اعظم نے گاڑیوں کی مرمت کی مد میں 16 لاکھ 36 ہزار 373 روپے خرچ کراوئے ، نواز شریف نے کلب ممبر شپس کی مد میں بھی 2 لاکھ 5 ہزار62 روپے خرچ کیے، انہوں نے سال 2011 میں گھر کی مرمت، کھانے پینے، نوکروں کی تنخواہوں، کپڑوں اور دیگر چیزوں کی خریداری، ادویات، شادی کی تقریبات سمیت دیگر اخراجات کی مد میں ایک کروڑ 51 لاکھ 45 ہزار 222 روپے کے اخراجات ظاہر کیے۔

 

زیر اعظم کے 2012 کے اخراجات کی خرابی

 

ایف بی آر کو جمع کرائے گئے نواز شریف کے ذاتی اخراجات کے 2012 کے دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ وزیراعظم نے 2012 میں بھی بجلی اور گیس کے بل ادا نہیں کیے۔

سال 2012 میں وزیر اعظم نے ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور موبائل کی مد میں 6 لاکھ 3 ہزار 978 روپے خرچ ظاہر کیا ہے، جبکہ اندرون و بیرون ملک دوروں پر 52 لاکھ، 53 ہزار 842 روپے خرچ کیے۔

گاڑیوں کی مرمت سمیت دیگر اخراجات کی مد میں 10 لاکھ روپے جبکہ مختلف کلبز کی ممبرشپس کی مد میں 51 ہزار 716 روپے کے اخراجات ظاہر کیے ہیں۔

وزیر اعظم نے سال 2012 میں گھر کی مرمت، نوکروں کی تنخواہوں، کپڑوں اور دیگر چیزوں کی خریداری، ادویات، خوراک اور شادی سمیت دیگر تقریبات میں ایک کروڑ 71 لاکھ 87 ہزار214 روپے خر چ کیے۔

نوازشریف کے دوروں کے اخراجات

 

جمع کرائے گئے دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ نواز شریف نے سال 2010 میں 10 اندرون و بیرون ممالک کے دورے کئے،جن میں 12 لاکھ 24 ہزار 892 کے اخراجات کیے گئے۔

نواز شریف نے سال 2011 میں صرف 4 ملکی و غیر ملکی دورے کیے، جن میں 9 لاکھ 98 ہزار 206 روپے خرچ کیے گئے۔

سال 2012 میں نواز شریف نے 17 لاکھ 76ہزار 600 روپے اندرون و بیرون ملک دوروں پر خرچ کیے۔