میٹروبس کے افتتاح کے بعد ایسا کام ہوگیا کہ ملکی سیاست میں طوفان آگیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 24, 2017 | 11:51 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ )وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سابق رہنما جاوید ہاشمی سے پارٹی چھوڑنے کے بعد پہلی بار ملاقات کر لی۔
ذرائعکے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ملتان میں میٹرو بس سروس کا افتتاح کیا جہاں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کو بھی مدعو کیا گیا۔اس موقع پر نواز شریف نے ماضی میں ساتھ دینے پر جاوید ہاشمی کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی گئے اور جاوید ہاشمی وہاں بھی موجود تھے۔بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی کے دورے کے بعد وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ملتان ائیر پورٹ جانے کے لیے اپنی گاڑی میں بیٹھے تو انہوں نے جاوید ہاشمی کو بھی گاڑی میں بٹھا لیا جہاں مسلم لیگ ن چھوڑنے کے بعد پہلی مرتبہ شریف برادران اور جاوید ہاشمی نے ملاقات کر لی۔
واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے دسمبر 2011میں مسلم لیگن کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا تاہم 2014کے دھرنے کے دوران جاوید ہاشمی کے عمران خان سے بھی اختلافات سامنے آگئے جس کے بعد باغی کے نام سے مشہور سینئر سیاستدان نے تحریک انصاف کو بھی چھوڑ دیا تھا۔